8 نومبر 2020 - 13:26
ایران اور افغانستان کے مابین معیشتی تعلقات میں فروغ پر تاکید

ایرانی وزیر توانائی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور کیساتھ ایک ملاقات میں تہران اور کابل کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کو علاقے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کیلئے ضروری قرار دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رضا اردکانیان نے کہا کہ افغانستان میں سائنسی، معاشی اور صنعتی ترقی میں مدد دینے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران میں بے پناہ اقتصادی اور خصوصی صلاحتیں موجود ہیں۔

اردکانیان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ بشمول یوناما کیساتھ ایران کے تعاون کیلئے ملک میں خصوصی صلاحیتوں کا ذکر کیا

ایرانی وزیر توانائی نے ایران اور افغانستان کی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے توانائی، کسٹم اور معاشی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر یوناما کے سربراہ نے ایران اور افغانستان کے درمیان معاشی تعاون کے اہم ترین شعبوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی تنظیم، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کیلئے تیار ہے۔

اس اجلاس میں دونوں فریقین نے ایرانی مکحہ توانائی اور یوناما کے درمیان تعمیری تعاون کیلئے مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوناما افغانستان میں قائم اقوام متحدہ کا دفتر ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ "عبداللہ عبداللہ" نے حالیہ مہینوں میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعان کے فروغ پر زور دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲